ایران خفیہ فوجی مشن جاری رکھے گا،آرمی سربراہ کی دھمکی

نظام کے مفادات کے تحفظ کے لیے بعض اہم اور خفیہ کارروائیوں کا رجحان جاری رکھا جائے گا،رحیم موسوی

بدھ 4 ستمبر 2019 13:33

ایران خفیہ فوجی مشن جاری رکھے گا،آرمی سربراہ کی دھمکی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2019ء) ایرانی آرمی کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج نے حال ہی میں خفیہ مشن انجام دیے ہیں اور وہ یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہاکہ آرمی کے بعض حالیہ اقدامات کی خصوصی سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی وجوہ کی بنا پر میڈیا میں عکاسی نہیں ہوئی تھی۔

نظام کے مفادات کے تحفظ کے لیے بعض اہم اور خفیہ کارروائیوں کا رجحان جاری رکھا جائے گا۔ان کے بہ قول بے نامی اور کسی پروپیگنڈے کے بغیر بڑی کارروائیوں کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہم نے دشمنوں کے مقابلے میں سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے۔وہ اپنے چہرے پر ہمارے تھپڑ کو محسوس کرسکتے ہیں اور ہمارے لیے یہی کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :