محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کا مویشی پال حضرات کیلئے ریڈیو پاکستان پر خصوصی آگاہی پروگرامز نشر کرنے کا اعلان

بدھ 4 ستمبر 2019 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2019ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد نے رواں ماہ کے دوران ریڈیو پاکستان کے ذریعے مویشی پال حضرات کے لیے خصوصی آگاہی پروگرامز نشر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مذکورہ پروگرامز میں ماہرین لائیو سٹاک و ویٹرنری آفیسرز مختلف حوالوں سے مویشی پال حضرات کو اہم معلومات فراہم کریں گے۔

محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کی فوکل پرسن برائے ریڈیو پاکستان ڈاکٹر فریحہ اسلم نے بتایاکہ ریڈیو پر 20ستمبر کو’’ جانوراں وچ مرض ہلکا پن ، وجوہات ، علامت تے روک تھام‘‘ کے موضوع پر پنجابی زبان میں ڈاکٹر شہر یار ظفر کا خطاب ہو گا جبکہ جانوراں وچ مرض تپ دق /ٹی بی، کی وجوہات،علامات تے روک تھام بارے ڈاکٹر شہر یار ظفر تفصیلات سے آگاہی دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 21ستمبر کوحبیب سلطان’’ جانوراں توں انساناں نو منتقل ہون والیاں بیماریاں تے روک تھام‘‘ کے موضوع اور دیہی مرغبانی دی اہمیت تے محکمانہ اقدام کے بارے میں تفصیلات پر روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے بتایاکہ 23ستمبرکو ڈاکٹر اکبر علی’’ مرغیاں وچ خونی پیچس کی وجوہات ، علامات تے روک تھام اور جانوراں وچ بچے دانی دی سوزش کی وجوہات تے تدارک کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ 24ستمبر کو ڈاکٹر محمود الحسن کا انٹر ویو اور ڈاکٹر فراز احمد کا پروگرام ’’بھیڈاں بکریاں دیاں متعدی بیماریاں تے روک تھام‘‘ نشر کیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ یہ پروگرام مویشی پال حضرات کیلئے بے حد مفید ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :