یو ای ٹی میں داخلہ فار م جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر مقرر

حافظ قرآن طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ 18ستمبر اور سپورٹس سے متعلقہ طلباء و طالبات کا ٹیسٹ 19ستمبر کو لیاجا ئے گا،پہلی میرٹ لسٹ 20ستمبر، دوسری یکم اکتوبر، تیسری 7 اکتوبر اورچوتھی آخری میرٹ لسٹ 11 ا کتوبر کو آویزاں کی جائے گی، ترجمان

ہفتہ 7 ستمبر 2019 18:27

لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور او ر اس کے سب کیمپسز میںداخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ داخلہ کیلئے انڈرگریجوایٹس پراسپیکٹس کی دستیابی اورآن لائن فارم پر کرنے اور جمع کروانے کا آغاز02ستمبر سے ہو چکا ہے جبکہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 16ستمبر2019ء بروزپیرشام 4بجے مقرر کی گئی ہے ۔

پروگرامز کی تفصیل یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.uet.edu.pkسے حاصل کی جا سکتی ہے۔حافظ قرآن طلباء و طالبات کیلئے ٹیسٹ 18ستمبر2019ء بروز بدھ کو منعقد کیا جائے گا اور سپورٹس سے متعلقہ طلباء و طالبات کا ٹیسٹ 19ستمبر 2019ئ بروز جمعرات کو منعقد کیا جائے گا۔ترجمان ڈاکٹر تنویرقاسم کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کے بعدہر شعبہ کی پہلی میرٹ لسٹ 20ستمبر2019بروز جمعہ ڈیپارٹمنٹ ہذا میں چسپاں کر دی جائے گی جبکہ پہلی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 30ستمبر2019بروز پیرہے۔

(جاری ہے)

دوسری میرٹ لسٹ یکم اکتوبر 2019بروز منگل کو چسپاں کی جائے گی جبکہ دوسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 04اکتوبر 2019بروز جمعہ ہو گی۔تیسری میرٹ لسٹ 07اکتوبر 2019بروز پیر چسپاں کی جائے گی جبکہ تیسری میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 10اکتوبر 2019بروزجمعرات ہے۔اسی طرح چوتھی میرٹ لسٹ 11اکتوبر 2019بروز جمعہ چسپاں کر دی جا ئے گی جبکہ چوتھی میرٹ لسٹ کے واجبات اور دستاویزات جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اکتوبر2019بروز منگل ہو گی۔

ہاسٹل الائنمنٹ 11اکتوبر 2019بروز جمعہ کر دی جائے گی جبکہ کلاسز کاباقاعدہ اجرا 14اکتوبر2019بروز پیر کیا جائے گا۔ڈائون گریڈنگ )شروعات برائے اختیار تنزلی /ترجیحات ( 16اکتوبر 2019بروز بدھ عمل میں آئے گی جبکہ ڈائون گریڈنگ )اختتام برائے اختیار تنزلی /ترجیحات 17اکتوبر 2019بروز جمعرات کو ہو گا اور میرٹ لسٹ برائے امیدواران ڈائون گریڈنگ /اختیار تنزلی 18اکتوبر 2019بروز جمعہ جبکہ متعلقہ شعبہ جات میں واقفیت ا ور رجسٹریشن 21اکتوبر 2019بروز پیرتک جاری رہے گی۔

یاد رہے پہلی میرٹ لسٹ کے بعد ہر درخواست دہندہ جسے داخلہ نہیں ملا اگلی ترجیح کیلئے دوسری اور اس کے بعد میں جاری ہونے والی میرٹ لسٹوں میں شمار ہوتا ہے۔کم ترجیح میں داخلہ منجمند کرنے کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔کم ترجیح میں داخلے کیلئے منتخب امیدوار صرف اس صورت میں اگلی میرٹ لسٹ میں اگلی ترجیح کیلئے شمار ہو گا اگر اس نے بروقت تمام واجبات اور دستاویزات جمع کروائے ہوں گے۔

جوامیدوار پہلی میرٹ لسٹ اور اس کے بعد والی لسٹوں میں کسی بھی ترجیح میں داخلہ کیلئے منتخب ہو جاتا ہے لیکن واجبات اور دستاویزات نہیں جمع کرواتا اس کا داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اگلی میرٹ لسٹ اسی صورت میںبنتی ہے جب منتخب شدہ امیدواران اپنے واجبات اور دستاویزات جمع نہیں کرواتے اور ان کے نام مستقل طور پر خارج کر دئے جاتے ہیں۔

انہی کی فارغ شدہ سیٹوں پر بقیہ درخواست دہندگان کو موقع دیا جاتا ہے۔ داخلے کیلئے شعبہ کی ترجیحات نہایت احتیاط سے لکھیں۔حتمی طور پر درخواست جمع کروانے سے پہلے اچھی طرح اطمینان کر لیں کہ ترجیحات صحیح ہیں کیونکہ درخواست جمع کر وانے کے بعد ترجیحات کی ترتیب تبدیل نہیں ہو سکتی۔داخلہ کیلئے کیٹیگری لکھتے ہوئے بھی اطمینان کر لیں کہ آپ اس کیٹیگری کیلئے اہل ہیں۔ غلط کیٹیگری کی صورت میں درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو گا اور جس ترجیح اور کیٹیگری کے میرٹ میں درخواست دہندہ کا نام آئے گا وہاں داخلہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :