اسرائیلی فوجی بلڈوزروں نے غزہ کی سرحد میںکام شروع کردیا، فلسطنیوں کا شدید احتجاج

بدھ 11 ستمبر 2019 09:40

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) متعدد اسرائیلی بلڈوزروں نے شمالی اور مرکزی غزہ کے علاقوں میں دراندازی کی اور زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیا قصبے کے مشرق میں سرحدی باڑ کے پیچھے سے اسرائیلی فوجی چوکی سے چار مسلح بلڈوزر نکلے اور غزہ کے مشرق کی طرف روانہ ہو گئے۔دوسرے چار بلڈوزروں نے مرکزی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ اور المغازی کے مشرق میں دراندازی کی۔

(جاری ہے)

تمام بلڈوزروں نے زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔ دراندازی کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کے جنوب میں جوھور الدیک کے مشرق میں سرحدی علاقوں میں فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ شروع کردی ، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔غزہ کے مشرقی سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوجی روازانہ کی بنیاد پر دراندازی اور فائرنگ کرتے رہتے ہیںجو اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :