روسی بجٹ 2018 ء کی مالی بے ضابطگیوں کی شرح میں کمی، کل حجم 426.2 ارب روبل رہا

بدھ 11 ستمبر 2019 13:18

روسی بجٹ 2018 ء کی مالی بے ضابطگیوں کی شرح میں کمی، کل حجم 426.2 ارب روبل ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) روس کے مالیات کنٹرول کرنے والے پارلیمانی ادارے رشین اکائونٹ چیمبر نے کہا ہے کہ 2018 ء کے بجٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی شرح میں کمی ہوئی، سال کے دوران مالی بے ضابطگیوں کا کل حجم 426.2 ارب روبل (6.5 ارب ڈالر) رہا جو کہ 2017 ء کے مقابلے میں 22.1 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018ء کے بجٹ کے استعمال کے دوران 426.2 ارب روبل کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ بے ضابطگیاں عوامی خدمات اور پروکیورمنٹ کے شعبوں میں دیکھنے میں آئیں جن کا حجم بالترتیب 73.6 ارب اور 18.7 ارب روبل رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر کسی بھی پروگرام میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ دیکھنے میں نہیں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 21 سرکاری پروگرامز کی کارکردگی درمیانے درجے کی جبکہ 7 پروگرام کی کارکردگی نچلے درجے کی رہی۔دوسری جانب وزارت برائے اقتصادی ترقی کا موقف ہے کہ 2018 ء کے دوران 22 سرکاری پروگرامز کی کارکردگی اعلیٰ درجے کی رہی، 13 کی اوسط درجے سے بہتر جبکہ 4 کی کارکردگی اوسط درجے سے نیچے رہی۔

متعلقہ عنوان :