Live Updates

تحائف کی صورت میں نواز شریف کو اربوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

تحائف کی صورت میں نواز شریف کو اربوں روپے منتقل ہونے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق مسلم لیگ نواز کے قائد کو اربوں روپے منتقل کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو تحائف کی صورت میں ایک ارب سے زائد منتقل کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حسین نواز نے اپنے والد کو ایک ارب 16 کروڑ 56 لاکھ 55 ہزار 303 روپے تحفے میں دئیے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق حسین نواز نے 12 لاکھ 67 ہزار 568 یورو کی مد میں اپنے والد نواز شریف کو دئیے۔مریم نواز کو 6 سالوں میں 79 کروڑ سے زائد کے تحائف ملے۔سابق وزیراعظم کو ڈالرز کی صورت میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار، 755 تحفے کی طور پر دئیے گئے ۔حسین نواز نے یہ رقوم نواز شریف کو 2010 سے 2017 کے دوران منتقل کیں۔نواز شریف کو 2010-2011 میں 21 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار سے زائد کی رقم تحفے میں دی گئی۔نواز شریف کو 2014-2015 میں 38 کروڑ 64 لاکھ 34 ہزار کی رقم حسن نواز نے تحفے کی صورت میں منتقل کی۔2015، 2016 اور 2017 میں نواز شریف کو تحائف کی صورت میں 56 کروڑ 23 لاکھ 26 ہزار کی رقم منتقل ہوئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات