قا ئدا عظم ہمیشہ جمہوریت کے رہنما اصولوں پر ثابت قدم رہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر

قائداعظم کے بے مثال اصولوں اور قائدانہ صلاحیتو ں کو فراموش نہیں کر نا چا ہیے، اسد قیصر ، قاسم خان سوری

بدھ 11 ستمبر 2019 19:14

قا ئدا عظم ہمیشہ جمہوریت کے رہنما اصولوں پر ثابت قدم رہے، اسپیکر و ڈپٹی ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ قا ئدا عظم ہمیشہ جمہوریت کے رہنما اصولوں پر ثابت قدم رہے، قائداعظم کے بے مثال اصولوں اور قائدانہ صلاحیتو ں کو فراموش نہیں کر نا چا ہیے۔بدھ کو بابائے قوم کی 71 ویں برسی کے موقع پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہاکہ قا ئدا عظم ہمیشہ جمہوریت کے رہنما اصولوں پر ثابت قدم رہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جنا ح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے کبھی اپنے اصولو ں پر سودے بازی نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ محمد علی جناح نے کبھی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کر نے کی کو شش نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قائداعظم کے رہنما اصول ایمان، اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لییاپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

قاسم خان سوری نے کہاکہ قائداعظم کے بے مثال اصولوں اور قائدانہ صلاحیتو ں کو فراموش نہیں کر نا چا ہیے۔قاسم سوری نے کہاکہ ہمیں یہ عہد کر نا چاہیے کہ ہم وطن کو درپیش چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،ہم قائداعظم کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ایک بہتر اور مضبو ط ملک بنائیں گے۔