ضلع چاغی کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کا اجلاس طلب

بدھ 11 ستمبر 2019 21:24

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے جمعرات کو ضلع چاغی کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چاغی کی دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام اداروں کے ضلعی سربراہان کا اجلاس دالبندین میں ڈپٹی کمشنر چاغی کے کانفرنس ہال میں ہوگا جس میں کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر اور ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ترقیاتی امور، امن عامہ، تعلیم، صحت اور دیگر عوامی نوعیت کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :