موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ،2 افراد موقع پر جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے

بدھ 11 ستمبر 2019 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) :موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق رجانہ روڈ فیصل آباد بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 تین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ14 سالہ سائرہ دختر عاشق اور اور 35سالہ طاہرہ زوجہ عاشق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 10 سالہ حمیرا دختر عاشق 12سالہ شہزاد ولد عاشق اور40 عاشق ولد اسلم شامل ہیں۔ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمندری منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :