پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ (پام )کا نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو تشکیل دینے کا مطالبہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ( پام )نے نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر عوامی لائرز موومنٹ پاکستان انوار اختر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کے عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو تشکیل دیا جائے‘ جو عدالتی طرز پر قومی مسائل پرازخود نوٹس لے سکے اور ہر کیس کی حد تک متعلقہ حکومتی محکمہ جات اور حکومتی مشینری اس کی ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہو ،نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو کے احکام پر عمل درآمد میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمہ جاتی و تعزیری کارروائی کی جائے، انوار اختر نے کہا کہ نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو کا چیئرمین سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو جو فوری انصاف کی فراہمی میں اچھی شہرت کا حامل ہو، اس کے چیئرمین کا تقرر حکومتی سفارش پر جوڈیشل کمیشن کرے۔

نیشنل سوموٹو ایکشن بیورو ایک خود مختار اور آزاد ادارہ ہو۔