اداکار کمال ایرانی کی 30ویں برسی منائی گئی

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:30

اداکار کمال ایرانی کی 30ویں برسی منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) اداکار کمال ایرانی کی 30ویں برسی منائی گئی ۔ مرحوم نے فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈرامو ںمیں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ منفراندازکی بدولت بہت مقبول ہوئے ۔

(جاری ہے)

بطور کریکٹر ایکٹر انہوں نے بے شمارفلموں میں فن کا سکہ جمایا۔ان کے کردار فلم بینوں میں بہت مشہور ہوئے ۔ ان کی مشہور فلموں میں سوھنی مہینوال،نیا راستہ،بہاروں پھول برساو،آئینہ ،خان بہادر اور دیگر شامل ہیں۔کمال ایرانی 12ستمبر 1989 ء کو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :