رابرٹ موگابے کی تدفین آئندہ ہفتے ان کے آبائی گائوں میں ہو گی، لیو موگابے

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:35

رابرٹ موگابے کی تدفین آئندہ ہفتے ان کے آبائی گائوں میں ہو گی، لیو ..
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کی تدفین آئندہ ہفتے دارالحکومت ہرارے کے شمال مغرب میں واقع ان کے آبائی گائوں کوٹاما میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے انقلابی رہنما و سابق صدر موگابے کے خاندان کے ترجمان اور ان کے بھتیجا لیو موگابے نے کہا ہے کہ ان کی میت کو 15ستمبر بروز اتوار کوٹاما لے جایا جائے گا جہاں پیر یا منگل کو ان کی تدفین نجی طور کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ موگابے کو آزادی پسند ہیروز کی قومی یادگار نیشنل ہیروز ایکر میں نہیں دفنایا جائے گا جو کہ ان کی پورے خاندان کا متفقہ فیصلہ ہے۔