سینیٹرسراج الحق کل چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ،انعام الحق اعوان

اجتماع عام میں صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم، اقبال خان ، اشرف آصف بھی اظہارخیال کریں گے

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:13

سینیٹرسراج الحق کل چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ،انعام الحق ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ کل 13ستمبرکو3بجے امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے،صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ اجتماع عام میں امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،امیرضلع اشرف آصف سمیت دیگرقائدین بھی اظہارخیال کریں گے جبکہ ضلع بھرسے کارکنان اورعوام الناس اجتماع میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

بعدازاں امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن ودیگرقائدین ضلعی اجتماع ارکان میں شریک ہوکرتنظیمی کارکردگی کاجائزہ لینے کے علاوہ آئندہ حکمت عملی وپالیسی کے بارے میں ارکان کورہنمائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :