ان ویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل )آج( کھیلا جائے گا

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ان ویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری ان ویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل (آج) جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل معرکہ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مدمقابل فالکن باسکٹ بال کلب کو 38 کے مقابلے میں 43 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 13، جازیب عباسی 12 اور وجیح عباسی نے 12 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے انزہ عمر 14، عمر شبیر 12 اور اویس خان نے 9 پوائنٹس سکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، سید مصنف شاہ اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، ڈاکٹر نعیم احمد اور حمزہ پروانی تھے۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی کراچی باسکٹ بال ویمن ٹیم کی کپتان رجا صفدر سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان، عبدالناصر، محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :