پاکستان کے سابق لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی کا مظفرگڑھ کا دورہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:54

پاکستان کے سابق لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی کا مظفرگڑھ کا دورہ
مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان کے سابق لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر منظور الٰہی نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا، انکے ساتھ کینیا کے سابق کرکٹر بھی تھے۔انہوں نے مقامی کرکٹ کے کھلاڑیوں اور کلب ممبران سے ملاقات کی اور کرکٹ کے حوالے سے کافی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران دوست کرکٹ اکیڈمی کا بھی منظور الہی کو وزٹ کروایا گیا ،نوجوانوں کو شہر میں اچھا پلیٹ فارم دینے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے رانا عتیق الرحمن کو مبارکباد بھی دی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوجاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈز کو آباد رکھنے کے لئے بورڈ اقدامات کر رہا ہے جبکہ نچلی سطح پر کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :