پنجاب حکومت نے پانچ محکموں کے سیکرٹریز سمیت 8افسران کو تبدیل کردیا

جمعہ 13 ستمبر 2019 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) پنجاب حکومت نے پانچ محکموں کے سیکرٹریز سمیت 8افسران کو تبدیل کردیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ طاہر خورشید کو تبدیل کر کے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس( سی اینڈ ڈبلیو )،صاحبزادہ محمد شہریار سلطان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ، سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز کیپٹن (ر ) محمدآصف کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بناد یا گیا ،سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کیپٹن (ر) محمد محمود کو سیکرٹری جنگلات وائلڈ لائف اینڈفشریز کا اضافی چارج دیدیاگیا ، چیئرمین پنجاب پرائیوٹائزیشن بورڈ کیپٹن (ر ) محمد ظفر اقبال کوتبدیل کر کے سیکرٹری انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ تعینات کردیاگیا ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنادیاگیا ، جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ خان ڈوگر کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی لگادیاگیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیصل آباد محمد طارق خان کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :