امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکارایڈورڈ سنوڈن یورپ میں سیاسی پناہ کے لیے پرامید

امریکا میں ٹرمپ، برطانیہ میں بورس جانسن اور جرمنی میں دائیں بازو کے سیاستدانوں کی کامیابیوں کو عارضی نہ سمجھا جائے،گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ انہیں جرمنی یا پھر کسی دوسرے یورپی ملک میں سیاسی پناہ دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن نے 2013میں امریکا کے خفیہ راز افشا کیے تھے اور تب سے وہ روس میں سیاسی پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جرمن جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کو آمریت پسندی سے بھی خبردار کیا ہے۔ چھتیس سالہ سنوڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں ٹرمپ، برطانیہ میں بورس جانسن اور جرمنی میں دائیں بازو کے سیاستدانوں کی کامیابیوں کو عارضی نہ سمجھا جائے۔