شام میں جنگ ختم ہو چکی، صرف کشیدگی کے محاذ باقی رہ گئے ہیں،روسی وزیر خارجہ

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:14

شام میں جنگ ختم ہو چکی، صرف کشیدگی کے محاذ باقی رہ گئے ہیں،روسی وزیر ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ ختم ہو چکی ہے اور وہاں حالات آہستہ آہستہ معمول کی پر امن زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔روسی اخباردیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب صرف ادلب اور دریائے فرات کے مشرقی کنارے جیسے علاقوں میں کشیدگی کے بادل چھائے ہوئے جو شامی حکومت کے زیر کنٹرول نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ کے مطابق اس وقت توجہ کا مرکز انسانی امداد پیش کرنا اور سیاسی عمل کو حرکت میں لانا ہے تا کہ بحران کو حل کر کے دائمی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ آئینی اصلاحات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی اس عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرے گی جس کی قیادت شامیوں کے ہاتھوں میں ہو اور اقوام متحدہ کی مدد سے اس پر عمل درامد کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق ان کے ملک نے شام میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطوں کو برقرار رکھا ہوا ہے جس میں اپوزیشن بھی شامل ہے تا کہ سیاسی عمل میں شامی معاشرے کے تمام طبقات کی وسیع ترین نمائندگی ممکن ہو سکے۔روسی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ شام کی خود مختاری اور اس کی سرزمین کی وحدت کا احترام انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :