جمرود،راستے کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:09

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) خیبر کی تحصیل جمرود میں دو چچازاد فریقین کے درمیان راستے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے علاقہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں دو چچا زاد بھائیوںزاہد اور حیات راستے کے تنازعے پر مشتعل ہوگئے اور تو تو میں میں کے بعد بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے بعد دو نوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جمیل اور سلمان زخمی ہوگئے جسے فوری طو ر پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاںایک زخمی سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی قدرے تشویشناک بتائی جارہی ہے ، مقامی انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے فرایقین کے درمیان فائربندی کی۔

متعلقہ عنوان :