لالہ موسیٰ، شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:32

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) شہر میں مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، دو مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخص۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، میونسپل کارپوریشن کے پاس ڈینگی مار سپرے نہ ہونے کے باعث علاقے میں مختلف بیماریاں اور ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا، اگر انتظامیہ نے اس طرف توجہ نہ دی تو شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں صحت کے مسائل پیدا ہونے کے اندیشے بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سپرے پرکرو ا کر شہریو ں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ دوسر ی جانب ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری کے مطابق 15سے 20مریضوں کے روزانہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاہم فی الحال دو مریضوں میں اس مرض کی تشخصیں ہوئی ہے جنکا علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :