پولیس کو تمام بنکوںکے الارم،سیکیورٹی گارڈزکا اسلحہ ،میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹس کو چیک کرنے کی ہدایت

اتوار 15 ستمبر 2019 16:55

سرگودھا ۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) ایس ایس پی سرگودھا نے تمام تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں واقع تمام بنکوں کے الارم ‘ سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ‘ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کو چیک کریں غفلت کے مرتکب بنک منیجرز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے دوسری طرف یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بنکوں میں تعینات سکیورٹی گارڈز کا عملہ منظور شدہ سکیورٹی کمپنی کا ہونا چاہیئے اور سکیورٹی گارڈ مکمل تربیت یافتہ ہو تاکہ ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں یہ سکیورٹی گارڈ اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :