نیپرا جنوری سے مارچ2019ء اور اپریل سے جون 2019ء کے لئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت 25 ستمبر کو کرے گی

پیر 16 ستمبر 2019 12:22

نیپرا جنوری سے مارچ2019ء اور اپریل سے جون 2019ء کے لئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جنوری سے مارچ2019ء اور اپریل سے جون 2019ء کے لئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت 25 ستمبر کو کرے گی۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا نے مالی سال 2017-18ء کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لئے ٹیرف کا تعین کیا ہے جس کا وفاقی حکومت نے رواں سال جنوری سے اطلاق کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے پاور پرچیز پرائس کی تبدیلی کی بنیاد پر مالی سال 2018-19ء کی آخری ششماہی کے لئے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دی ہے۔

اس کے علاوہ فیسکو اور لیسکو نے بھی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے جس کے لئے سماعت کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیاہے اور اس سلسلہ میں نیپرا اتھارٹی تمام متعلقہ فریقین اور دیگر افراد کی آراء لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :