جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت فل کورٹ کرے ،پاکستان بار کونسل کی سپریم کورٹ میں درخواست

منگل 17 ستمبر 2019 21:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے اپنے خلاف زیر سماعت ریفرنس سے متعلق دائر آئینی درخواستوں کی سماعت فل کورٹ میں کی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمارا واحد مقصد انصاف کا حصول ہے جس کے لئے ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ امجد شاہ نے کہا کہ آئینی درخواستوں کی سماعت کے حوالے سے لارجر بینچ سے دو جج صاحبان الگ ہو گئے ہیں، ہم ان کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔