سی پیک کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا نے کی ضرورت ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

بدھ 18 ستمبر 2019 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا کر اس منصوبہ کو ایک نئی جہت سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے، سی پیک منصوبہ سٹریٹیجک حوالے سے پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے دیگر اقدامات کی نسبت الگ نوعیت کا حامل ہے کیونکہ اس منصوبہ میں دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی شامل ہے جس کے سبب پاکستان کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :