سپیکر وڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا شاہد خاقان عباسی کے تایا کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف خان نے پاکستان مُسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے (تایا محترم) کی وفات پر اُن کے خاندان سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔