آصف زر داری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی ،

سیکورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:36

آصف زر داری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سابق صدر آصف علی زر داری اور ان کی بہن فریال تالپور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زر داری اور ان کی بہن فریال تالپور کو پیش کیا گیا ۔پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ غیر متعلقہ افراد کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بھی بند تھا ۔