70ہزار پراپرٹی ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساہیوال

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:25

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساہیوال احمد سعید نے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں تقریبا 70ہزار پراپرٹی ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں،اس سال بھی30ستمبر تک یکمشت ادائیگی پر حکومت پنجاب نے 5فیصد رعایت کا اعلان کر رکھاہے ،محکمہ نے دن رات کوشش کر کے ٹیکس گزاروں کے گھر/دوکان تک نوٹس (PT10)تقسیم کر دیئے ہیں ضلع اوکاڑہ میں 35ہزار300،ضلع ساہیوال 19ہزار 300جبکہ ضلع پاکپتن میں 14ہزار500نوٹس تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزار 30ستمبر تک سالانہ ٹیکس ادا کر کے حکومت پنجاب کی دی جانے والی 5فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یکم اکتوبر سے واجب ادا ٹیکس پر ہر ماہ ایک فیصد کے حساب سے سرچارج لاگو ہو گا ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید نے مزید کہا کہ اگر کسی ٹیکس گزا ر کو نوٹس نہیں ملا تو وہ متعلقہ ایکسائز آفس سے حاصل کر سکتا ہے ٹیکس گزار اپنا پراپرٹی کاپن کوڈ ڈال کر محکمہ کی ویب سائٹ سے خود اپنا نوٹس ڈاؤن لوڈ کر کے دفتر جانے سے بھی بچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آخری تاریخوں میں بینکوں کے رش سے بچنے کے لئے وقت پر اپنا ٹیکس ادا کریں۔