ڈیرہ شہر و گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:53

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈیرہ شہر و گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت جاری، بکرے، گائے اور مرغی کاگوشت پانی میں ڈبو کر سارا دن کھلے عام فروخت کیا جاتا ہے، سارا دن مکھیاں کیڑے مکوڑے کھلے گوشت کو جراثیم ذدہ کرتے ہیں، ناقص و غیر معیاری جراثیم شدہ گوشت شہری مجبوراً خرید کر اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک اور موذی بیماریاں جیسے ہیپاٹائٹس اے، بی پیٹ و جگر کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے انتظامیہ ماہ صیام میں اعلیٰ افسران کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کارروائی کرتے ہیں ماہ رمضان گزرنے کے بعد متعلقہ ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے بااثر قصاب ناقص و غیرمعیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کرتے نظر آتے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن جگہوں پر گوشت فروخت کیا جاتا ہے وہیں پر شام ہوتے ہی کتے اور بلیاں دعوتیں اڑاتے نظر آتے ہیں سارا دن پانی ملے گوشت کو فروخت کرتے ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر سلاٹر ہاؤس اور قصابوں کی دکانوں کا دورہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :