سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی من مانی قیمت پر فروخت سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی من مانی قیمت پر فروخت سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دودھ فروش 94 روپے کے بجائے 115 روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں ، عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئیفریقین کو 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دو رکنی بنچ نے سرکاری قیمت 94روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی اجازت دی تھی،اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ دودھ کی قیمت پر عمل درآمد کیلئے اقدامات نہیں کررہے،درخواست میں کمشنر کراچی،سندھ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا نرخ 94روپے لیٹرہے،