ہفتہ انسداد ڈینگی مہم کا چوتھا روز ،ان ڈور و آئوٹ ڈور سرویلینس جاری

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ انسداد ڈینگی مہم کے چوتھے روز بھی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس کو جاری رکھا اور یوینورسٹی ،لیبارٹی،انڈسٹری اور دیگر مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سیل کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کیخلاف مقدمات کا اندراج بھی کر وا دیا گیا،تفصیلات کے مطابقنشاط ٹیکسٹائل کالج روڈ اور شفاء فارما لیبارٹری مکہ کالونی سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور ڈی ڈی ایچ او گلبرگ ڈاکٹر غوث نے موقع پر پہنچ کرایف آئی آر کا اندراج کروا دیا،اسی طرح نشاط ٹیکسٹائل سے لاروا برآمد ہونے پر پراجیکٹ مینجر بلال اصغر پر ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ شفا فارما لیبارٹری سے لاروا برآمد ہونے پر مالک رضوان کیخلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،

متعلقہ عنوان :