ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا یو سی 97 گرومانگٹ روڈ کا دورہ

ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سٹاف کی حاضری چیک کی

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:16

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 97 گرومانگٹ روڈ کا دورہ کیا،انہوں نے انتظامات اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے ڈینگی لاروا اورسٹاف کی حاضری کو چیک کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 97 کے رہائشیوں سے بھی ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا، علاوہ ازیںڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے شاہکام انڈسٹری کا دورہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پرانڈسٹری میں موجود کولرز میں پازیٹو لاروا کی نشاندہی پائی گئی ،انڈسٹری میں 100 کے قریب کولرز ہیںاور6000 ملازمین کام کر رہے ہیں،اے سی رائیونڈ نے انڈسٹری انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا دیا ،انہوں نے کہا کہ ڈینگی سروئلنس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،اے سی رائیونڈ نے انڈسٹری انتظامیہ کو 2 دن کے اندر صفائی کے مناسب انتظامات کرنے کی مہلت دے دی،انہوں نے کہا کہ دوبارہ لاروا ملنے کی صورت میں انڈسٹری کو سیل کر دیا جائے گا، اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے رفا انٹرنیشنل یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، رفا یونیورسٹی میں بہت سے مقامات پر ڈینگی لاروا برآمدپایا گیا جس پراے سی رائیونڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کروادیا، یونیورسٹی میں 1200 کے قریب طالبعلم زیر تعلیم ہیں ،اے سی رائیونڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک دن کے اندر اندر یونیورسٹی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :