شعبہ صحت میں خدمات انجام دینا عبادت کرنے کے مترادف ہے،ڈپٹی کمشنرپاکپتن

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:48

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں خدمات انجام دینا عبادت کرنے کے مترادف ہے،عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ، حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے خطیر فندز بھی خرچ کیے جا رہے ہیں تاکہ صحت کے حوالے سے مختلف مسائل سے دو چار عوام کو مشکلات چھٹکارا دلایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ ریفارمز اور محکمہ صحت کی ماہانہ کار رکردگی کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ایم او قیوم قدرت ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر اطہر اقبال ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد ، ایم ایس ڈاکٹر محمد یونس رانا ، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر محمد عارف علوی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر اطہر اقبال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹر ز، بنیادی مراکز صحت سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر یونس رانا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات و ویکسین فراہمی کے متعلق بھی تفصیلی طور پربتایا ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے حکا م کو ہد ایات جاری کیں کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی نیک نیتی سے کام کریں، انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈینگی سرو یلنس ، تدارک اور آگاہی کے بارے میں عوام کو آگاہی دیں ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر زور دیا کہ سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مسلسل کاوشیں کریں ۔