جھڈو میں مختیار کارکی عدم تعیناتی سے دفتری امور ٹھپ،اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار،خالی پوسٹ پرجلد مختیار کار کو تعنیات کیاجائے شہری حلقوں کا مطالبہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:50

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) جھڈو میں مختیار کارکی عدم تعیناتی سے دفتری امور ٹھپ،اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار،خالی پوسٹ پرجلد مختیار کار کو تعنیات کیاجائے شہری حلقوں کا مطالبہ_ تفصیلات کے مطابق جھڈو میں مختیارکار (ریونیو)آفیسر کی پوسٹ گزشتہ ایک ماہ سے خالی ہے جس کے باعث تحصیل جھڈو کی ڈیڑھ لاکھ کی آبادی مختیار کارآفیس کے دفتری امور ٹھپ ہونیکی وجہہ سے دربدر ہوگئی ہے شہریوں اور نواحی علاقوں کے مکیبوں کو ڈومیسائل پی آر سی سالوینسی سرٹیفکیٹ سمیت متعدد ضروری کاغزات بنوانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے واضح رہے کہ ایک ماہ قبل مختیار کارشوکت علی بجیرو کا چمبڑ تبادلہ کردیاگیا تھا ان کی پوسٹ پر تاحال کسی روینیو آفیسر کو تعنیات نہیں کیا گیا ہے جھڈو کیشہری حلقوں نے جلد نئے مختیار کے تقرر کا مطالبہ کیاہے۔

#

متعلقہ عنوان :