ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا سپورٹس جمنیزیم اور سپورٹس گراوٴنڈ کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 ستمبر 2019 21:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سپورٹس جمنیزیم اورجی ٹی روڈ پر واقع چک اکا سپورٹس گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیوں بارے سپورٹس آفیسر جہلم سے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سپورٹس انفراسٹرکچر کو وسیع کررہا ہے ۔

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی ڈویژن ملک وقار حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیخ محمد آصف، ڈی ایس او ڈسٹرکٹ راولپنڈی شمس توحید اور دیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمپلیکس جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جمنازیم کے سبزازار میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگاے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم میں مختلف مقامات پر کھیلوں کے گراؤنڈز کو آباد کرنے کے لئے تراقتی کام مکمل کیے جا رہے ہیں اسی ضمن میں چک اکا گراؤنڈ میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں راغب کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :