اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور بحال کرنے کا حکم

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ مشتاق سکھیرا نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو برطرفی کے حکم پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیکر انہیں برطرف کر دیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :