اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے رواں سال 6,15757 سے زاہد شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے رواں سال 6,15757 سے زاہد شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز میں ہزاروں طلباو طالبات کو جبکہ اسلام آباد کے مختلف مقامات پر تجارتی مراکز میں سرکاری ونجی اداروں میں ورکشاپس منعقد کی گئی اور فلوٹ اسٹال لگاکر پمفلٹرتقسیم کیے ا ورسٹیمرز کے ذریعے بھی شہریوںکو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حادثات پر قابو پانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ نے رواں سال6,15757 سے زاہد شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی خصوصی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروںیونیورسٹیز، کالجز، اور سکولزکے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں سیمنار اور ورکشاپس منعقد کیں جب کہ اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکزاور دیگر اہم مقامات پر چوکوں میں روڈ پر ہزاروں شہریوں میں پمفلٹرز تقسیم کئے اور آگاہی فراہم کی،حسب روایت فیملی گالہ منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جب کہ فلوٹ اور سٹیمرز کے ذریعے اسٹال لگا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی گئی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے ایجوکیشن ٹیم کے انچارج رانا اشتیاق اور پوری ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سب مل کر اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :