بحر احمر میں حوثیوں کی حملہ آوربارودی کشتی تباہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:40

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حوثیوں جانب سے بحر احمر میں بھیجی گئی بارود سے بھری کشتی ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق کشتی ریموٹ کنٹرولڈ تھی۔

(جاری ہے)

الحدیدة سے بھیجی گئی کشتی علاقائی اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لئے خطرہ تھی۔ اس سے عالمی تجارت اور سمندری ٹریفک کو نقصان پہنچ سکتاتھا۔کرنل المالکی نے زور دے کر کہا ہے کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورس دہشت گرد حوثیوں کو سبق سکھانے ، ان کی طاقت کو غیر موثر بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امن کو خطرات پیدا کرنے والے وسائل تباہ کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔