قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

جمعہ ستمبر 13:02

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس  25 ستمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس بدھ 25 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی کے مختلف اجلاسوں کے دوران ارکان کو حکومت کی طرف سے کرائی گئی حکومتی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بجٹ 2018-19ء اور 2019-20ء کے موقع پر وزیر خزانہ کی طرف سے اعلان کردہ بجٹ اعزازیہ کی ادائیگیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ اداروں سے باز پرس کی جائے گی۔