ساہیوال،13رو ز قبل اغواء ہونے والے 27سالہ نوجوان کی نعش برآمد ،مقدمہ درج

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:09

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) 13رو ز قبل اغواء ہونے والے 27سالہ نوجوان کی نعش برآمد ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 123/9-Lکارہائشی 27سالہ شاہد اقبال 7ستمبر کی رات کو گھر سے رمضا ن ٹی سٹال پر چائے پینے گیا جو گھر واپس نہ آیا جو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوجوان کے کپڑے ‘جوتی اورجسم کے اعضاء ڈھانچہ ہڈیاں ‘کھوپڑی وغیرہ چری کے کھیت سے برآمد ہوئی ہیں ۔ جسے نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کیاہے۔ پولیس تھانہ کمیر نے مقتول کے چچا محمدعلی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :