وائس چیئرمین واساکا الیکٹرونک ڈیٹاپروسیسنگ سیل واسا کا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:59

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیازمحمود نے الیکٹرونک ڈیٹا پروسیسنگ سیل واسا کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر (ای ڈی پی) محمد صدیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) ملک احسن حیات اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو ملک آصف موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صدیق نے وائس چئیرمین واسا کو واسا بلز کی پراسیسنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہاکہ واساکے ریونیو کی بہتری کے لئے بلز کی بہتر پراسیسنگ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واسا کی بلنگ کا جدید سسٹم لگانے کے لئے اپنی تجاویز جلد از جلد پیش کریں تاکہ سسٹم کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :