باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے،وزیراعلیٰ جام کمال خان

پیر 23 ستمبر 2019 17:35

باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے،کھیلوں کے بہترین انعقاد کے لیے صوبائی حکومت بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پیر کو کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں دبئی میں فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے والے کوئٹہ کے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صحت میر نصیب اللہ مری ، وزیر تعمیرات ومواصلات عارف جان محمد حسنی،ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے شاندار کامیابی پر باکسر محمد وسیم کو شیلڈ اور قالین کا تحفہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے پر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس ضمن میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔