انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں نسلی فسادات، 26 ہلاک

منگل 24 ستمبر 2019 13:00

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2019ء) انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میںہنگاموں کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہزاروں افراد افراتفری کے شکار علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

26 میں سی22 افراد صوبے کے مرکزی شہر وامینا میں مارے گئے۔ زخمیوں کی تعداد 70 بتائی گئی ہے۔ مقامی فوجی افسر کمانڈر چندر دیانتو کے مطابق بعض جگہوں پر مشتعل افراد نے متاثرین کو زندہ جلادیا۔ سکیورٹی حکام نے سات سو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ نسلی فسادات نے پاپوا کو کئی ہفتوں سے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :