حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات، مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:53

حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات، مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اقدامات اور مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے جمعہ کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

اجلاس میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ اور مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ سے مل کر انسداد ڈینگی کے لئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈینگی کے تدارک کے لئے قومی سطح پر حکمت عملی بنانا ہو گی ۔ پورے ملک میں ڈینگی کے مریضوں کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت صحت میں ڈینگی انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں دینگی پر روزانہ میٹنگ میں پچھلے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کو چیک کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ جلد اس موزی مرض پر قابو پا لیا جائے گا۔