ڈینگی مچھر کا مقابلہ صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:53

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کا مقابلہ صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہر خاندان کا سربراہ اپنے کنبے کے افراد کو ڈینگی سے بچاؤ، گھر اور اردگرد کے ماحول کی صفائی کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی کا فریضہ انجام دے تو ہم ہر قسم کی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع میں ڈینگی ڈے کے حوالے سے لودھراں میں انسداد ڈینگی واک کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد اعوان، طاہر امیر غوری، متحدہ انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد سلیم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ، سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہ مرد وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پروفیسر قاسم رضا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی نگرانی میں پروفیسر عمران واقف کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لودھراں، پروفیسر نذیر فرید ی کی قیادت میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کے طلباء کی واک ڈپٹی کمشنر واک میں آ شامل ہوئیں۔ اختتام واک پر ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے روڈ پر آنے جانے والے شہریوں میں انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر بارے شائع شدہ پمفلٹس تقسیم کی۔