ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے ازحد احتیاط اور لگاتار کاوشوں میں عوام کو اپنے ساتھ رکھنا ہے،ڈپٹی کمشنر مریم خاں

جمعہ 27 ستمبر 2019 16:57

ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے ازحد احتیاط اور لگاتار کاوشوں میں عوام کو ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ محفوظ معاشرہ کے قیام کے لئے سوسائٹی کی تمام اکائیوں کو مربوط انداز میں اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے مسائل کا حل ہماری کوشش اور کئے گئے اقدامات کا تسلسل ہے ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے ازحد احتیاط اور لگاتار کاوشوں میں عوام کو اپنے ساتھ رکھنا ہے اور انہیں اپنے گھروں ،علاقوں کو صاف رکھنے کی لگاتار ترغیب دینا ہے تاکہ ڈینگی کو کسی سطح پر بھی پھیلنے کا موقع نہ مل سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران صفائی ستھرائی کوڑے کرکٹ کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے اور درختوں اور نئے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول ،ٹی ایم او فدا افتخار امیر اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے شہر سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے معاملہ پر اپنے اطمینان کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ ملحقہ محلوں اور آبادیوں سے بھی فوری طور پر کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے اور وہاں پر بھی صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے بس اڈوں ،ویگن اسٹینڈز ،ریلوے ٹریک کے ساتھ صفائی ستھرائی کے لئے فوری احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ہم جتنا اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گے اتنا ہی ڈینگی کے پھیلاؤ کے امکانات کم ہوں گے ۔اس موقع پر ٹی ایم او نے شہر میں صفائی ستھرائی کوڑے کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے ،ڈسپوزل پمپوں اور سیو ریج لائنوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :