چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب جک ہو گی

پیر 30 ستمبر 2019 14:52

چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب جک ہو گی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی تقریب بیجنگ کے تھین آن من چوک میں کل منگل کو ہوگی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ اہم خطاب کریں گے ، جس کے بعد فوجی پریڈ اور عوامی پریڈ ہوگی۔

(جاری ہے)

چائنا میڈیا گروپ کے مختلف ٹی وی چینلز ، ریڈیو سٹیشنز اورویب سائٹ مزکورہ سرگرمیوں کو براہ راست نشر کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چین کے بعض سیمنا گھروں اور تھیٹرز میں تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔ایک اور اطلاع کے مطابق یکم اکتوبر کی شام ، قومی دن کا عوامی جشن بیجنگ کے تھین آن من چوک میں ہوگا۔مذکورہ ذرایع ابلاغ اس جشن کو بھی براہ راست نشر کر یںگے۔

متعلقہ عنوان :