محکمہ صحت کے ہڑتالی ملازمین عوام کی آڑ میں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، شہریوں کا ہڑتال پر اظہار خیال

منگل 1 اکتوبر 2019 12:34

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) محکمہ صحت کے ہڑتالی ملازمین عوام کی آڑ میں ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں و دیگر صحت کے مراکز بند کر کے عوام کو اذیت دینے والوں کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے، محکمہ صحت سمیت دیگر محکمہ جات میں بنائی جانے والی خود ساختہ غیر قانونی تنظیموں پر فوری پابندی کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا۔

ایبٹ آباد کے شہریوں نے گذشتہ کئی دنوں سے جاری ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و دیگر ملازمین کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال سے متعلق شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت ملازمین کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے، عوام کی آڑ میں ملازمین اپنے ذاتی مفادات کے حصول میں لگے ہیں۔ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کی نجکاری بہترین اقدام ہے کیونکہ ہسپتالوں اور دیگر صحت کے مراکز میں عملہ اپنے فرائض میں مجرمانہ غفلت سے کوتاہی کا مرتکب ہو رہا ہے اور دور دراز کے علاقوں میں محکمہ صحت افسران اور ملازمین گھر بیٹھ کر تنخوائیںوصول کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے اندر اگر مثبت عوامی ہمدردوں کی اکثریت ہوتی تو آج ملازمین کی جگہ عوام ان کے حق میں شانہ بشانہ کھڑے ہوتے۔ شہریوں نے حکومت سے محکمہ صحت کی فوری نجکاری پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :