چھٹی تین روزہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 20 سے 22 اکتوبر تک چین میں ہوگی

منگل 1 اکتوبر 2019 14:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) چھٹی تین روزہ عالمی انٹرنیٹ کانفرنس رواں ماہ چین میں ہوگی، یہ کانفرنس مشرقی صوبے زی جیانگ کے قصبے ووزن میں 20 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن چائنہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو لی ہونگ نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کانفرنس کا موضوع ’’ سمارٹ رابطہ کاری; توسیع و تعاون سے، سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل ‘‘ ہے ، یہ کانفرنس 20 سے 22 اکتوبر کے دوران مشرقی شہر ووزن میںجاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صنعتوں و معیشت، انسانیت و معاشرہ اور تعاون و انتظام کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی،کانفرنس کے 20 ذیلی فورم بھی منعقد ہوں گے جن میں مصنوعی ذہانت اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن جیسے معروف اور جدید ترین موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں 70 سے زیادہ ملکوں اور خطوں سے مہمان شرکت کریں گے جن میں مائیکروسافٹ، کوالکام، علی بابا گروپ اور ہواوے جیسی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے اور دیگر اہم عالمی شخصیات بھی شامل ہیں۔