ڈپٹی کمشنر جہلم کاگورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی اسکول بلال ٹاؤن، جی ٹی روڈ دینہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول فار بوائز دینہ کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 اکتوبر 2019 19:53

ڈپٹی کمشنر جہلم کاگورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی اسکول بلال ٹاؤن، جی ٹی روڈ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی اسکول بلال ٹاؤن، جی ٹی روڈ دینہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول فار بوائز دینہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسدادِ ڈینگی میں ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا ان مقامات پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس ٹیموں کی کارکردگی چیک کی جبکہ سکولوں میں بچوں کو دی جانے والے والی تربیت کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے طلبہ سے مختلف سوالات کیے اور اساتذہ کرام کو مزید محنت سے پڑھانے کی ہدیت دی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وائٹ بورڈ کے استمال کرنے کی ہدایت دی اور نظام تعلیم میں بہتری لانے اور اساتذہ کرام کو جدید تقاضوں پر مبنی تعلیم فراہم کرنے کا کہا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروئلنس مربوط انداز میں جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا ملنے پر مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی ایچ اوز انسداد ڈینگی مہم میں ان ڈور اور آوٹ سرویلنیس پر خصوصی توجہ دیں اور ہر ٹیم آؤٹ ڈور لاروا کی نشاندہی ہونے پر مقدمات کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :