ڈینگی کی موجود صورتحال قابو میں ہے،ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈاکٹر ظفر مرزا

پورے ملک سے ہسپتالوں سے 19ہزارڈینگی کے مریض بہترین طبی سہولیات کے بعد صحت یاب ہوئے ،ساڑھے سات ہزار ڈینگی کے مریض وفاق اور صوبائی ہسپتالوں میں داخلے کے بعدمفت طبی سہولیات کے بعد ڈسچارج ہوئے،جڑاوں شہروں کی انتظامیہ تشخیص شدہ مریضوں کے گھروں اور ارد گر سپرے کو یقینی بنا رہے ہیں،معاون خصوصی برائے صحت

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:03

ڈینگی کی موجود صورتحال قابو میں ہے،ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کی موجود صورتحال قابو میں ہے،ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،پورے ملک سے ہسپتالوں سے 19ہزارڈینگی کے مریض بہترین طبی سہولیات کے بعد صحت یاب ہوئے ،ساڑھے سات ہزار ڈینگی کے مریض وفاق اور صوبائی ہسپتالوں میں داخلے کے بعدمفت طبی سہولیات کے بعد ڈسچارج ہوئے،جڑاوں شہروں کی انتظامیہ تشخیص شدہ مریضوں کے گھروں اور ارد گر سپرے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

جمعہ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی کی موجودہ صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ہسپتالوں میں جو مریض آرہے ہیں ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ہم نے ڈینگی کے مریضوں کیلئے اسلام آباد میں بہترین ڈایگناسٹک سسٹم قائم کیا ہے اور ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ او پی ڈی میں خصوصی طور پر ڈینگی کے بچائو بارے مربوط آگاہی دینے کیلئے عملہ مقرر کریں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیںپورے ملک سے ہسپتالوں سے 19ہزار مریض بہترین طبی سہولیات کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں انہوں نے کہا اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ ھنگامی بنیادوں پر اسپرے اور فوگنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا مریض ہسپتالوں میں علاج کیلئے آ رہے ہیں۔ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایں گے ۔ قومی ادارہ صحت میں ڈینگی کے فوکل پرسن رانا صفدر نے کہا ساڑھے سات ہزار مریضوں نے وفاقی او ر صوبائی ہسپتالوں میں داخلہ لیا اور بہترین طبی سہولیات حاصل کرنے کے بعد مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں اور تقریباً 20 ہزار کے قریب ڈینگی کے کیسسز رپورٹ ہوئے ۔